کامیڈی کے ساتھ ایسا سبق ہونا چاہئے جس سے پبلک اچھا محسوس کرے اسٹیج اداکاربگا جی

Published on November 13, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

بورے والا(یواین پی/ڈاکٹرحمزہ خرم)نے کہاکہ ڈرامے میں کامیڈی کے ساتھ ساتھ کچھ ایسا سبق ہونا چاہئے جس سے شائقین ڈرامہ اچھا محسوس کریں اسٹیج پہ ہم جیسے فنکارہنسانے والے بھی ہیں اور رلانے والے بھی ہیں ان خیالات کا اظہار اسٹیج اداکاربگا جی نے جنرل سیکرٹری المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی،رائٹر ڈاکٹر بی اے خرم سے ایک ملاقات کے دوران کیا اسٹیج اداکاربگا جی نے مزید بتایا کہ ہم جب اسٹیج پہ پرفارم کر رہے ہوتے ہیں اس کا یہ مقصد ہرگز نہیں کہ ہم صرف شائقین ڈرامہ کو ہنسائیں بلکہ ہمارا پبلک کو یہ پیغام ہوتا ہے جب آپ انٹر ٹیمنٹ کے لئے آئیں تو ہم سے ایک اچھا سبق لے کر جائیں کیونکہ ہم اسٹیج پہ معاشرتی مسائل کو ہی اجاگر کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme