معروف گلوکار امین راجہ غضب کے اداکار بھی نکلے

Published on November 13, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

گلوکاری کے بعد ان کی جاندار اداکاری پر مداحوں کے دل جیت لئے
لاہور(یواین پی)معروف گلوکار امین راجہ غضب کے اداکار بھی نکلے معروف گلوکار اپنے یو ٹیوب چینل پر زبردست ڈرامہ پیش کرنے لگے یو ٹیوب پر ان کے ڈراموں کو لوگوں نے بہت زیادہ سراہا ہے گلوکاری کے بعد ان کی جاندار اداکاری نے ان کے مداحوں کو خوش کر دیا اس سلسلے میں جب امین راجہ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ جس کی رحمت کی وجہ سے میرے مداح مجھے ہر روپ میں پسند کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اداکاری کا شوق مجھ میں پیدائشی طور پر موجود تھا جس کو میں گاہے بگاہے استعمال کرتا رہا لیکن اب گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی چلتی رہے گی انہوں نے کہا کہ میں یوٹیوب کے اوپر ڈرامہ کلپ میں سٹوری رائٹنگ ڈائریکٹر اور ایکٹنگ بھی خود ہی کرتا ہوں اور اللہ کا شکر ہے کہ لوگ مجھے ہر رول میں پسند کر رہے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy