چین کا مشتر کہ فوجی مشقوں کے لئے اپنے فو جی پا کستان بھیجنے کا اعلان

Published on November 20, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments

اسلا م آ باد(یو این پی) چینی اور پاکستانی افواج کے اتفاق رائے اور سالانہ منصوبے کےمطابق نومبر کے آخر سے دسمبر کے وسط تک چینی پیپلز لبریشن آرمی کا ویسٹرن تھیٹر “واریئر 8” مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق کے لیے پاکستان میں اپنے فوجی بھیجے گا۔ منگل کے روز جا ری کر دہ اطلا عات کے مطابق اس مشترکہ مشق کا موضوع “مشترکہ انسداد دہشت گردی کلیئرنس اور کریک ڈاؤن آپریشن” ہے۔فریقین مختلف سطحی اور کثیر جہتی پیشہ ورانہ مشترکہ تربیت کریں گے اور حقیقی جنگی عمل کے مطابق منصوبہ بندی اور مشق کا اہتمام کریں گے ۔ یہ چین اور پاکستان کی افواج کے درمیان آٹھویں مشقوں کا سلسلہ ہے، جس کا مقصد دونوں افواج کے درمیان عملی تبادلے اور تعاون کو مستحکم اور گہرا کرنا نیز انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کی صلاحیتوں کو جانچنا اور بڑھانا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes