اپنے پلان کے تحت پیش قدمی کررہے ہیں، ہمیں کوئی جلدی نہیں، بیرسٹر سیف

Published on November 25, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 14)      No Comments

پشاور(یوا ین پی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہم اپنے پلان کے تحت پیش قدمی کررہے ہیں، ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔پی ٹی آئی کے احتجاج اور اسلام آباد کی طرف جانے والے قافلوں کے حوالے سے اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت مطالبات پورے ہوئے کے بغیر احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچے۔ جعلی حکومت پولیس کے لیے کئی دن کی خوراک کا بندوبست کر لے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پلان کے تحت پیش قدمی کر رہے ہیں، ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے۔ حکومت کے پاس گھڑیاں ہیں لیکن وقت ہمارے پاس ہے۔ درباری وزرا جتنی پریس کانفرنسیں کر لیں، ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ علی امین کی سربراہی میں عوام نے اس بار عمران خان کی رہائی کی مکمل ٹھان لی ہے۔صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت عوام کے نہ نکلنے کے دعوے کررہی ہے، اور دوسری جانب کنٹینرز کے پہاڑ کھڑے کردیے گئے ہیں۔ پورے پاکستان کے کنٹینرز اسلام آباد پہنچا دیے گئے ہیں۔ ریسٹورنٹس اور لاری اڈے تک بند کروا دینا حکومت کی حواس باختگی کا ثبوت ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy