بیجنگ (یواین پی)چین اپنا نیکسٹ جنریشن بید و سسٹم تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جو تکنیکی طور پر زیادہ جدید اور عملی طور پر زیادہ طاقتور ہوگا ، اور اعلی معیار کی خدمات پیش کرے گا۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ منصوبے کے مطابق بیدو نیویگیشن سسٹم کے تین تجرباتی سیٹلائٹ 2027 کے قریب لانچ ہونے والے ہیں جبکہ نیٹ ورک کی تعیناتی تقریبا 2029 تک شروع ہوگی اور نیکسٹ جنریشن بید و سسٹم 2035 تک مکمل ہوجائے گا۔چائنا سیٹلائٹ نیویگیشن آفس کے مطابق نیکسٹ جنریشن بید و سسٹم صارف کے ٹرمینلز کو زمین کی سطح سے خلا تک، میٹر سے لے کر ڈیسی میٹر تک کی درستگی کے ساتھ انتہائی درست نیویگیشن، پوزیشننگ اور ٹائمنگ فراہم کرے گا۔