پشاور؛ نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ایکسائز آفیسر زخمی

Published on December 14, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی
پشاور(یو این پی)نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سےا یکسائز آفیسر زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ہشت نگری فردوس کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایکسائز اینڈ انٹیلیجنس کے آفیسر بابر جمیل زخمی ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گزشتہ رات گئے پیش آیا، جس میں نامعلوم افراد نے ایکسائز آفیسر کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔پولیس نے واقعے کے بعد شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مینگورہ میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او منگلور انسپکٹر رحیم خان شہید ہو گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes