صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اورگرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب میں مذاکرات کامیاب

Published on December 14, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اورگرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب میں مذاکرات کامیاب ہوگئے، وزیر تعلیم پنجاب نے اعلامیہ جاری کر دیا،اساتذہ رہنماؤں رانا انوار الحق، کاشف شہزاد چوہدری، رانا لیاقت علی، پرویز احمد اوردیگر پر مشتمل وفد نے صوبائی وزیر سے ملاقات کی،جس کے بعد ایک ماہ سے جاری مذاکرات کے بعداعلامیہ جاری ہوا، نان پرفارمنگ سرکاری سکولوں کی آوٹ سورسنگ کے لئے مستقل ٹی او آربنانے کے لیے اساتذہ کے نمائندوں اور محکمہ تعلیم کے افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔ کمیٹی کی تجویز پر 100 سے کم تعداد والے سکولوں کو آو?ٹ سورس کیا جا رہا ہے۔ ا ریشنلائزیشن کے عمل کے ساتھ ساتھ ایس ٹی آئز بھرتی کئے جائیں گے۔ اساتذہ کے لئے رہائشی و صحت کی سہولیات اور گروپ انشورنس کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ا ساتذہ کو جدید تقاضوں کے مطابق پنجاب ٹیچرز پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جلد ریفریشر کورسز اور ٹریننگز کروائی جائیں گی اساتذہ کے خلاف کوئی انتقامی کاروائی نہیں کی جائے گی، اساتذہ تنظیموں کی تمام جائز اور مثبت تجاویز پر عمل درآمد کے لئے اقدامات اٹھا ئیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes