مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کو بدترین ظلم و ستم کا سامنا ہے جس سے لڑنے کے لئے مسلم دنیا کو یکجہتی اور مشترکہ کاوشوں بروئے کار لانا ہوں گی۔ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم

Published on December 20, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کو بدترین ظلم و ستم کا سامنا ہے جس سے لڑنے کے لئے مسلم دنیا کو یکجہتی اور مشترکہ کاوشوں بروئے کار لانا ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ایکس سروس سوسائٹی اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیراہتمام سیمینار میں لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں، صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لاہور بریگیڈیئر(ر) جاوید احمد، حریت رہنماانجینئر مشتاق محمود، ڈاکٹر اسماء آفتاب، حبیب اللہ شاہ، سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر محمد افتخار و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہونے کی بدولت مسلم دنیا میں خاص مقام رکھتا ہے۔ ہمیں اپنے وطن عزیز میں یکجہتی اور معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا تاکہ ہم مسلمانوں کے خلاف ہونے والے ظلم و ستم کو روکنے میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ یہ دونوں تنازعے حل کرنے اور ظلم کو رکوانے کے لئے عملی اقدامات کرے۔ ڈاکٹر محمد سرور خاں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں جس سے انسانیت لرز جاتی ہے۔ انہوں نے ظلم و ستم کی بھرپور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نہ صرف ملکی سلامتی کے حوالے سے پروقار مقام رکھتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ زرعی شعبے کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور یونیورسٹی ان کے مختلف زرعی منصوبہ جات پر کام کر رہی ہے۔ بریگیڈیئر(ر) جاوید احمد نے کہا کہ مسلم امہ اپنے آپ کو مضبوط کرنا ہو گا تاکہ ظالم کا ہاتھ روکنے اور انہیں منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ظلم کا خاتمہ کر کے اسے امن اور خوشیوں کا گہوارہ بنانا ہو گا۔ انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog