تھانہ صدر پولیس نے منشیات اسمگلروں کے خلاف مربوط حکمت عملی اپنائی جسکی بدولت منشیات کی روک تھام میں مدد ملی
شیخوپورہ (یو این پی) بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار کار کے خفیہ خانوں سے 20 کلو سے زائد منشیات برآمد شیخوپورہ میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بددستور جاری ہے تھانہ صدر پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو بین الصوبائی منشیات ڈیلرز کو گرفتار کرلیا دوران تلاشی ملزمان کے زیر استعمال کار سے 20 کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے ایس ایچ او تھانہ صدر ولی حسن پاشا کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کرکے کار کے زریعہ منشیات اسمگل کرنے والے دو ملزمان وسیم خان اور ملک عدنان عیسیٰ کو گرفتار کیا زیر حراست ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے پکڑی گئی منشیات کی قیمیت عالمی مارکیٹ میں لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے ایس ایچ او نے کہا تھانہ صدر پولیس نے منشیات اسمگلروں کے خلاف مربوط حکمت عملی اپنائی جسکی بدولت منشیات کی روک تھام میں مدد ملی پولیس کی جاری کارروائیوں میں منشیات سمگلروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے شہریوں کے بھرپور تعاون سے منشیات کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے _