دھاڑی بازوں کے سامنے ڈٹ جانے پر ریلوے لیز ہولڈرو ں کا خراج تحسین

Published on December 26, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

ریلوے کے کرپٹ نیلامی افسران نے بھی اس بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے، حاجی اسحاق
رائیونڈ(یواین پی) تبلیغی مرکز مین بازار کی مشرق سائیڈ ریلوے کی ملکیتی ڈیڑھ سو کے لگ بھگ دکانیں ہیں جو لاہور ریلوے لینڈ افسران نے نیلامی کے ذریعے 5+5سال کے لیے لیز پر دے رکھی ہیں، ایک مخصوص ٹو لہ جو تین، چار سال سے نادھندہ ہونے پر ادائیگی سے ٹال مٹول اور دھمکیوں سے کام لینے والوں کی دکانیں سیل پر علاقہ سے مفاد عامہ کے لیئے دستخط کرواکر ریلوے افسر کے خلاف جعلی سازی سے جھوٹی من گھڑت درخواست دیکر اعلی افسران سے داد رسی کی اپیل کر دی جبکہ یہ بلیک ملی میلر ٹو لہ،پی ٹی آئی کی باقیات نے آکشن کو بھی اپنی حرام کمائی کا ذریعہ بنا کر دائمی لیز ہولڈروں کو بلیک میل کرنے کی غرض سے فرضی بولی دھندہ کھڑے کرنے کی دھمکی دیکر بلیک میل کا ڈیجیٹل طریقہ استعمال کرنے والوں کو انجمن تاجران تبلیغی مرکز مین بازار کے سرپرست اعلی حاجی محمد اسحاق نے بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادی دشمن ٹولے نے گزشتہ آکشن میں ہر دکاندار سے لاکھوں روپے کا بھتہ لیا دو دکانداروں نے بھتہ دینے سے انکار کیا تو اس ٹولے نے ان کی دکانوں کی نیلامی میں فرضی بولی دھندہ کے زریعے اس کی بولی 25لاکھ تک پہنچا دی حالانکہ اس دکانوں کی ایوریج قیمت 8لاکھ سے زائد نہیں تھی، ریلوے کے کرپٹ نیلامی افسران نے بھی اس بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے، حاجی اسحاق نے ایک واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دکان نمبر 46کے لیزہولڈر غریب دکاندار محمد صدیق نے بلیک میلر ٹولے کی بہت منت سماجت کی محمد صدیق کا کہنا تھا کہ نیلامی کے لیے لوگوں سے بطور قرض رقم لیکر آیاہوں میرے پاس محکمہ ریلوے کو ادائیگی کی رقم بھی پوری نہیں آپ لوگوں کو ایک لاکھ بھی نہیں دے سکتا بھتہ کی رقم دینے سے انکار کیا تو اس بھتہ خور گروپ نے اپنے کارندے نیلامی ہال میں بولی دینے کے لیئے بھیج دئے جس پر وہاں پر موجود عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی بھتہ خور گروپ کی عوام نے خوب دھلائی کی یہ بھتہ خور ٹولہ آکشن میں مالی نقصان پہنچانے کا خوف دلا کر دکانداروں کو بلیک میل کرتا ہے بھتہ خور ٹولے نے تاجروں کا جینا حرام کیا ہوا ہے سابقہ ریلوے لینڈ افسر ان کے ساتھ ملی بھگت سے اس بھتہ خوری کوانجام دیا جاتا ہے، ریلوے افسران کو پرائیویٹ افراد کو اکشن میں شرکت سے روکنے پر ہی یہ بلیک میلنگ کا سلسلہ ختم ہو سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes