فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد تحصیل تاندلیانوالہ کے قریب دھند کی وجہ سے آلٹو کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق 3 افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم کو سیداں والا موٹر وے انٹر چینج تاندلیانوالہ روڈ پر ٹریفک ایکسیڈنٹ کی اطلاع موصول ہوئی ۔ابتدائی معلومات کے مطابق دھند کی وجہ سے آلٹو کار ٹریکٹر ٹرالی میں پیچھے سے ٹکرا گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں اور 3 افراد زخمی ہیں جاں بحق افراد میں 3 عورتیں اور 3 بچے( جن میں سے 2 بچیاں اورایک بچہ) شامل ہے- ریسکیو ٹیم نے ضروری کاروائی کے بعد متاثرہ افراد کی لاشوں کو ٹی-ایچ-کیو ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا ہے ۔