قائد اعظم ٹرافی کلاسک مینز اینڈ ویمنز پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں ویمنز سینئر کا ٹائٹل پاکستان واپڈا نے جیت لیا

Published on December 28, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

لاہور ( یواین پی ) قائد اعظم ٹرافی کلاسک مینز اینڈ ویمنز پاورلفٹنگ چیمپئن شپ میں ویمنز سینئر کا ٹائٹل پاکستان واپڈا نے جیت لیا جبکہ پاکستان پولیس نے دوسری اور پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان پاورلفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایس بی کوچنگ سنٹر لاہور میں جاری نیشنل قائد اعظم ٹرافی کلاسک مینز اینڈ ویمنز پاور لفٹنگ چیمپئن شپ کے سینئر خواتین کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا نے 120 پوائنٹس کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی جبکہ پولیس نے 51 پوائنٹس کے دوسری اور پنجاب نے 38 پوائنٹس کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان پاورلفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیموں کے مرد اورخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے کھلاڑی شامل ہیں۔ ان ٹیموں کے کھلاڑی تین کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں جن میں مینز سینئر، ویمنز سینئر اور انڈر 23 جونیئر کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 29 دسمبر تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题