فیصل آباد (یو این پی)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے فیصل آباد سمیت صوبے بھر میں 8سال بعد ہزاروں ڈسٹرکٹ اساتذہ اور ایجوکیٹرز کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب نے باقاعدہ تحریری مراسلہ جاری کر دیا ہے بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے 2017میں ڈی ٹیز سے ان کے اختیارات واپس لے لیے تھے جبکہ اب مذکورہ ڈی ٹیز کو فعال کر کیانہیں گریڈ 16دیا جائے گا اور انہیں مختلف سکولوں میں تعینات کیا جائے گا جو سکولوں کے اساتذہ کو ٹریننگ فراہم کریں گے