فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

Published on January 2, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 25)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، 160سے زائدسنگین وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا،درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے‘جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں اور دو لڑکوں کو اغواء کرلیا،پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ228ر۔ب کے رہائشی سکندر کی بیٹی(و) اور تھانہ کر کے علاقہ چاہ خیر کے والا کے مقصود احمد کی اہلیہ(ع) کو ملزمان ولی محمد وغیرہ نے اغواء کرلیا،بٹالہ کالونی کے علاقہ ذوالفقار کالونی کے رہائشی اعجاز کا بیٹا انور اور جڑانوالہ کے علاقہ سینما چوک کی شبانہ بی بی کا بیٹا محمد احمد گھر سے کھیلنے کیلئے گیا واپس نہ آئے،پولیس مصروف تفتیش ہے۔ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ ایڈن ویلی کے قریب عامر علی کو یرغمال بنا کر کار اور 20لاکھ کی رقم چھین لی گئی‘ طارق آباد پل کے قریب محمد عثمان سے جھپٹا مار کر فون، لاری اڈا کے قریب سجاد سے 30ہزار، ضلع کچہری کے باہر علی نصیب سی15ہزار،ڈگلس پورہ کے قریب رحمت اللہ سی70ہزار،217ر۔ب کے ناصر علی کی دکان کے تالے توڑ کر سامان چوری،اکبر آباد کے اشرف کے گھر سے لاکھوں کے زیورات،نقدی و قیمتی سامان چور لے گئے،شاہی چوک کے ریاض سے 25ہزار،صدیق آباد کے شمشیر سی10ہزار،طلائی زیورات،خواجہ اسلام روڈ پر جھپٹا مار کر منظور سے فون،آفیسر کالونی کے زوار حسین سی8ہزار و فون،سبحان اڈا کے باہر عبدالباسط سے پرس چھین لیا،208چک روڈ پر غلام مجتبیٰ کی دکان لوٹ لی‘ کہکشاں کالونی میں باسط علی کے گھر کا صفایا کردیا گیا‘ ماڈل سٹی کنال روڈ پر حسن کی دکان لوٹ لی،مدینہ ٹاؤن کے محمد عامر سے نقد ی و فون،محمود آباد کے صفدر علی سی22ہزار،مسلم ٹاؤن کے قریب ابوبکر سی45ہزار، شاہ آباد نور پور کے مختار سی30ہزار،گرین ٹاؤن کے غلام محی الدین سی25ہزار،نگہبان پورہ کی رفعت پروین سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا،منصور آباد کے طلحہ سے نقدی و فون،جھمرہ روڈ پر رحمان علی سے موٹرسائیکل،مین بازار منصور آباد کے دلدار سے نقدی، فون،عبداللہ پور کے قریب عبداللہ سے نقدی و فون،52ج۔ب کے سعید اللہ کی حویلی سے مویشی،100ج۔ب کے راشد علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات،نقدی و فون،آفریدی چوک کے ولید سے نقدی و فون،مانانوالہ کے فراز سی20ہزار لوٹ لیے،ملت ٹاؤن کے قریب آفتاب سے موٹرسائیکل،141ر،ب کے ظہورکے ڈیرہ سے گڑ بنانے والا آہنی کڑاہا،103ج۔ب کے عمران سی57ہزار،جھمرہ سبزی منڈی کے قریب مطلوب سے موٹرسائیکل،16ج۔ب کے نورالحسن کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی،29موڑ کے قریب خضر سی75ہزار روپے چھین لیے‘ سمن آباد قادری جوک کے قریب حارث سے اڑھائی لاکھ روپے‘ علامہ اقبال کالونی کے غلام حسین کے گھر سے 5مرغیاں چوری‘ چشتیہ پارک کے قریب غفار کی چھت سے جانور‘ احمدآباد کے فلک شیر کے گھر کا صفایا کر دیا‘ بابا فرید روڈ پر زین مقصود سے 15ہزار روپے‘ 225 رب کے حسن نوید سی11ہزار روپے‘ فون‘ 209 رب کے اویس سے 10ہزار روپے‘ فون‘ گو پٹرول پمپ جڑانوالہ کے قریب تنویر عباس کی ورکشاپ سے لاکھوں کا سامان چوری‘ خان ماڈل کالونی کے رمضان کے گھر سے لاکھوں لوٹ لیے‘ 215 رب کے قیصر کے گھر کا صفایا کر دیا‘ 243 رب کے ظفر اقبال کی حویلی سے مویشی‘ 254 رب کے عبداللہ کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چور لے گئے‘ 88 گ ب کے قریب خلیل سے پینل چھین لیا‘ 66 ج ب کے عاشق سے 30ہزار روپے‘ 67 ج ب کے فیصل کی دکان سے 45عدد سرسوں کے تھیلے چوری‘ چونگی نمبر8 کے قریب شمعون کی دکان سے لاکھوں کی چینی اور گھی کے کارٹن لے اُڑے‘ غوثیہ پارک کے ظہیر عباس کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو لاکھوں کے زیورات‘ نقدی لوٹ لی‘ احمد پارک میں اظہر اقبال کی فیکٹری سے 4لاکھ کا سامان چوری‘ یاسر پارک میں ثمینہ کے گھر کا صفایا کر دیا گیا‘ لنڈا بازار روڈ پر مشتاق حسین سے 50ہزار روپے‘ 21 گ ب کے زین العابدین سے 5ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ 118 گ ب کے شاہ زیب سے نقدی‘ فون‘ 654 گ ب کے انور سے نقدی‘ فون‘ 39 گ ب کے سہیل اختر سے 10ہزار روپے‘ فون‘ 367 گ ب کے شفاء اللہ سے 20ہزار روپے‘ 281 گ ب کے ارباب سے 18ہزار روپے‘ 205 رب کے عمار سے اڑھائی سو روپے‘ 76 رب کے نصیر احمد کی حویلی سے مویشی‘ 205 رب کے ندیم سے 10ہزار روپے‘ 396 گ ب کے قادر کے ڈیرہ سے مویشی‘ 414 گ ب کے دولت کے ڈیرہ سے گھوڑا‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے آصف کی حویلی سے مویشی‘ 458 گ ب کے اختر عباس کی حویلی سے بھینس‘ 548 گ ب کے نوید سے 40ہزار روپے‘ فون‘468 گ ب کے عمانول سے موٹرسائیکل‘ قصبہ سمندری کے فضل حسین سے 23ہزار روپے‘ 45گ ب کے تجمل حسین کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی‘ 136 گ ب کے عابد کے گھر سے 3بکرے چور لے اُڑے‘ دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا‘ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے‘ پولیس خواب خروش کے مزے لیتی رہی۔علاوہ ازیں گرین ٹاؤن کے ذوالفقار کی کار‘ 229 رب کے عمار کی کار‘ کارخانہ بازار سے غلام سرور‘ جی پی او سائیکل سٹینڈ سے حیدر علی‘ رحمانیہ روڈ سے عامر‘ ریگل روڈ کے عمیر عباس‘ رضاآباد کے زبیر محمود‘ گٹ والا کے بابر علی‘ نعمت کالونی کے مظفر علی‘ جوہر کالونی کے مظفر حسین‘ محمد آصف‘ منصورآباد کے رضوان‘ شمس آباد کے محسن‘ غازی آباد کے احسان‘ شوگر موڑ پر آصف علی‘ جھمرہ کے مزمل‘ پل عبداللہ کے عرفان‘ مدنی مسجد سمن آباد سے شہباز احمد‘ لنڈا بازار سے راحیل‘ پرتاب نگر کے حنان‘ مقبول روڈ سے ریحان علی‘ 209 ب کے غلام صدیق‘ 235 رب کے دانیال‘ 263 رب کے علی اکرم‘ 266 رب کے علی حیدر‘ 266 رب کے سعید اقبال‘ 229 رب کے نوید‘ 409 گ ب کے منصب علی‘ 621 گ ب کے نوشیر اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes