پی ٹی آئی کا غیرحاضر رہنے والے اسمبلی اراکین کی تخواہیں کاٹنے کا فیصلہ

Published on January 7, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 17)      No Comments

صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے اراکین کی عدم دلچسپی اور کورم پورا نہ ہونے پر اسمبلی اجلاس مسلسل ملتوی ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا
پشاور (یو این پی) پاکستان تحریک انصاف نے غیرحاضر رہنے والے اسمبلی اراکین کی تخواہیں کاٹنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے اراکین کی عدم دلچسپی اور کورم پورا نہ ہونے پر اسمبلی اجلاس مسلسل ملتوی ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا، اس موقع پر انہوں نے غیرحاضر رہنے والے اراکین کی تخواہیں کاٹنے کا بھی فیصہ سنایا۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی بھی شریک ہوئے، اجلاس میں معاملہ اٹھایا گیا کہ حکومتی اراکین اور کئی وزراء اکثر اسمبلی اجلاس سے غائب رہتے ہیں جس کی وجہ سے کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس کو ملتوی کرنا پڑتا ہے، کابینہ ممبران کی عدم موجودگی کے باعث اسمبلی میں سوالات کے جواب دینے کا بھی مسئلہ ہوتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تمام اراکین کو اجلاس میں بروقت شرکت کی سختی سے ہدایت کی اور کہا کہ ’اسمبلی اجلاس سے غائب رہنے والا غیر حاضر تصور ہوگا اور اس کی تنخواہ سے کٹوتی ہوگی‘، اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے متعلقہ افسران کو تنخواہوں کی کٹوتی کے ان کے فیصلے پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی جب کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پارلیمانی پارٹی کو ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا، اجلاس میں کرم معاملے پر حکومتی اقدامات پر بھی بات کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy