فیصل آباد (یو این پی)ملک کی جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں دسمبر کے دوران 33فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق 31 دسمبر تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 5452000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو 31 دسمبر 2023 کے مقابلہ میں 33فیصد کم ہے۔ 31 دسمبر 2023 تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 8171000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی۔31 دسمبر 2024 تک پنجاب کی فیکٹریوں میں 2659000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو پیوستہ سال کے مقابلہ میں 35 فیصد کم ہے۔ 31دسمبر 2023 تک پنجا ب کی جننگ فیکٹریوں میں 4079000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔ 31 دسمبر 2024 تک سندھ کی فیکٹریوں میں 2793000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو پیوستہ سا ل کے مقابلہ میں 32 فیصد کم ہے۔ 31دسمبر 2023 تک سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 4092000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔