روزے دل کو صحت مند رکھنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔امریکی ماہرین

Published on June 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 921)      No Comments

images
دبئی (یو این پی) متحدہ عرب امارات میں امریکی ماہرین امراض قلب نے مطالعاتی تحقیق سے اخذ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران روزے رکھنا دل کو صحت مند رکھنے میں فائدہ مند ہے۔ گارڈین نیوز نے گذشتہ سال 37 بالغ افراد پر کی گئی تحقیق کے حوالہ سے بتایا کہ تحقیق کے شرکاء میں روزہ کے باعث کولیسٹرول کی مقدار کم کرنے کے حوالہ سے مثبت تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔ اس تحقیق کی تفصیلات اور اخذ کردہ نتائج دبئی میں رواں سال کے آغاز پر ہونے والی ورلڈ کارڈیالوجی کانفرنس میں بھی پیش کئے گئے جن کے مطابق رمضان بھر کے ایک مہینہ رکھے گئے روزوں کے باعث کھانے پینے کی عادات کا انداز بھی تبدیل ہو جاتا ہے اور رونما ہونے والی تبدیلیوں کے انسانی صحت پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ دبئی کے ایک ہسپتال کے امریکی ماہرین امراض قلب نے تحقیق میں شامل 37 افراد کے بلڈپریشر، لیپڈ پروفائل، باڈی ماس انڈکس، کولیسٹرول اور دیگر عوامل کا تحقیقی اور مطالعاتی جائزہ لینے کے بعد اخذ کیا کہ روزے دل کی صحت کیلئے بھی اچھے ہوتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy