چیمپئنز ٹرافی؛ پہلے مرحلے کے تمام آن لائن ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت

Published on January 30, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 22)      No Comments

فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے 30 فیصد ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی خرید لیے گئے
لاہور(یو این پی) 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپینز ٹرافی کے پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی فروخت میں شائقین نے انتہائی دلچسپی کا مظاہرہ کیافروخت کے لیے پیش کیے جانے والے 30 فیصد ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی خرید لیے گئے، بعدازاں عوامی اصرار اور طلب بڑھ جانے پر مزید 10 فیصد ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کر دیے گئے، رات گئے تک آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا۔دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹ 3 فروری سے فروخت ہوں گے، پہلے مرحلے میں کراچی میں19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ،22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ اور 27 فروری کو راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے میچز کے تمام آن لائن ٹکٹ فروخت ہو گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes