فیصل آباد (یو این پی)فیصل آبادتھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ شادی پورہ میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے کلینک میں بیٹھے ہومیو پیتھک ڈاکٹر کو مار ڈالا‘ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔بتایا جاتا ہے کہ شادی پورہ کا رہائشی 50سالہ ہومیو پیتھک ڈاکٹر طاہر مجید ولد عبدالمجید اپنے کلینک پر بیٹھا تھا اور موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے چیک اپ کے بہانے کلینک میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر کے ہومیو پیتھک ڈاکٹر کو بری طرح زخمی کر دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے، علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔