رمضان المبارک،گھریلو خواتین کی مصروفیات میں اضافہ ہوگیا

Published on June 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,091)      No Comments

06
اسلام آباد (یو این پی) رمضان المبارک کے آغاز سے ہی گھریلو خواتین کی مصروفیات میں بھی اضافہ ہوگیا۔ خواتین کا زیادہ وقت سحرو افطار کی تیاری میں صرف ہوتا ہے اور جو فرصت ملتی ہے اس میں وہ نماز کی ادائیگی اور دیگر عبادات میں مشغول رہتی ہیں ۔ رمضان میں اکثر گھروں میں افطار کے وقت پورا خاندان جمع ہوتا ہے اور افطار پارٹیز کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ ماہ رمضان میں اجتماعی سحر و افطار کی ادائیگی اسلامی روایات کا حصہ ہے جس میں خاندان بھر کے افراد ایک ساتھ جمع ہوتے ہیں خواتین سحری اور افطاری کئی گھنٹے پہلے سے شروع کردیتی ہیں تاکہ گھر کے ہر افراد کی پسند کا خیال رکھتے ہوئے مختلف پکوان تیار کئے جاسکیں ۔ ایک گھریلو خاتون آصفہ چوہدری نے بتایا کہ رمضان المبارک میں افطار پارٹیز کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے خاندان کے افراد کو ایک ساتھ ملکر بیٹھنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افطار پارٹیاں خواتین کی مصروفیات میں اضافہ کردیتی ہیں افطار پارٹی کے لئے انہیں چند دن پہلے سے ہی تیاری شروع کرنا پڑتی ہے۔ افطار پارٹی نہ بھی ہوتب بھی خاندان کی افطاری تیار کرنے میں کافی وقت صرف ہوتا ہے کیونکہ اس میں معمول سے کئی پکوان زائد ہوتے ہیں ایک سکول ٹیچر نسرین اختر نے بتایا کہ بظاہر وہ ایک ورکنگ خاتون ہیں لیکن رمضان کے دنوں میں انہیں بھی گھر والوں کی سحری و افطاری کے لئے خصوصی اہتمام کرنا پڑتا ہے خواتین کی صورت حال کے باعث انہیں فراغت کے لمحات دستیاب نہیں رہتے اور جو وقت ملتا ہے اس میں وہ نماز کی ادائیگی اور دیگر عبادات میں مشغول رہتی ہیں تاکہ اس بابرکت مہینے کے زیادہ سے زیادہ فضائل سمیٹ سکیں۔ خواتین کی اکثریت نے رمضان میں اپنی بڑھتی ہوئی مصروفیات کا ذکر تو کیا تاہم انہیں اس پر کوئی شکایت نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سحرو افطار کی تیاری میں خوشی محسوس کرتی ہیں اور اس لئے اس کی بھرپور تیاری کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy