بان کی مون کا عراق میں خانہ جنگی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

Published on June 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 634)      No Comments

09
اقوام متحدہ (یو این پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے عراق میں خانہ جنگی کی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے تمام فریقوں سے پرتشدد کارروائیاں روکنے اور انسانی حقوق کی کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے کہاکہ سیکرٹری جنرل بان کی مون کو عراق میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی اطلاعات پر شدید افسوس ہوا ہے جس میں فوجیوں، قیدیوں کا قتل،شہری علاقوں پر بمباری اور مذہبی اور نسلی بنیادوں پر ہلاکتیں شامل ہیں۔ انہوں نے عراقی حکام پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مرتکب سیکورٹی فورسز اور ملیشیاء کے خلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے کہاکہ تنازعہ کے تمام فریق انسانی حقوق کے عالمی معاہدوں پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔ ادھر بغدادمیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عراق کیلئے خصوصی نمائندے نکولی چلادوف نے عراقی پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے سیاسی، سلامتی اور انسانی حقوق سے متعلق خدشات کو دور کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog