پسند کی شادی کرنے پرسنگین نتائج کی دھمکیاں،پریمی جوڑی کی پریس کانفرنس

Published on March 10, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

ئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی ٹھٹھہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے تحفظ کا مطالبہ
ٹھٹھہ (یواین پی) ٹھٹھہ کے پریمی جوڑی نے پسند کی شادی کر لی، رشتہ داروں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں، جوڑے کی زندگیاں خطرے میں، لڑکی اور نوجوان نے اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔تفصیلات کے مطابق، گھوڑا باڑی سو تین موری کے قریب گاؤں عیسو پنہور کی رہائشی صوبیا دختر عرس ملاح اپنے شوہر حاجی ملاح کے ساتھ مکلی پریس کلب پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کل ٹھٹھہ کی عدالت میں پسند کی شادی کی ہے، لیکن میرے رشتہ دار ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی مرضی اور خوشی سے شادی کی ہے، مگر میرے رشتہ دار، جن میں حمید ملاح، علی حسن ملاح، پوڑھو ملاح، رمضان ملاح، حیدر ملاح، راجا ملاح، عرس ملاح، جمعون ملاح، اور پیرو شیدی شامل ہیں، ہمیں پولیس کے ہاتھوں گرفتار کروانے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی ٹھٹھہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme