خانقاہ ڈوگراں میں سماجی تنظیم جسٹ اویر نیس کنسلٹنٹ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل وویمن ڈے اور رمضان راشن تقسیم کی تقریب کا انعقاد

Published on March 10, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 17)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی) خانقاہ ڈوگراں میں سماجی تنظیم جسٹ اویر نیس کنسلٹنٹ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل وویمن ڈے اور رمضان راشن تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقعہ پر سماجی تنظیم جسٹ اویرنیس کی سربراہ میڈم جلوت عامر سہیل نے انٹر نیشنل وویمن ڈے کی اہمیت اور افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی کہا کہ رمضان راشن کی تقسیم اللہ تعالی کی مدد سے ممکن ہوئی ہے رمضان الکریم کے بابرکت مہینے میں مخیر اور صاحب استعطاعت افراد کو چاہیے کہ معاشرے میں رہنے والے غریب اور نادار لوگوں کی دل کھول کر مدد کریں جبکہ وویمن ڈے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عورتوں کا عالمی دن پوری دنیا میں منایا جاتا ہے جب خواتین شکاگو میں اپنے حققوق کی خاطر باہر نکلی اور انہوں نے احتجاج کیا تو یہ احتجاج مزاحمت کی علامت بن کر پوری دنیا میں ابھرا جس کے بعد پاکستان میں بھی خواتین اپنے حق کی خاطر باہر نکلتی ہیں اور اپنے حقوق کی خاطر آواز اٹھاتی ہیں آج کے دن کے حوالے سے میں حکومت وقت سے اہیل کرتی ہوں کہ خواتین کے جائز مطالبات کو ماننے کے لئے مضبوط حکمت عملی کے تحت قوانین بنائے جائیں ہم امید رکھتے ہیں کہ آنے والا وقت ہمارے بچوں خواتین اورمعاشرے کے لئے بہتر ثابت ہوگا میں پاکستان سمیت پوری دنیا کی عورتوں کو سلام پیش کرتی ہوں جبکہ اس موقعہ پر غلام فاطمہ نائلہ بی بی بشری بی بی شہزادی غالب اور سر طالب نے بھی وویمن ڈے کے حوالے سے خواتین کے حقوق کو اجاگر کیا _

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes