ختم نبوت چوک لاہور والہ اڈا پتوکی میں کھلا مین ہول ایک اور زندگی نگل گیا

Published on March 10, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments

پتوکی (یو این پی)ختم نبوت چوک لاہور والہ اڈا پتوکی میں کھلا مین ہول ایک اور زندگی نگل گیا، انتظامیہ کو شرم تک نہ آئی گزشتہ حادثے میں وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس بھی صرف کاغذوں تک محدود رپے انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی سے چار بچوں کی ماں نواحی گاؤں گگہ چک نمبر 29کی کی رہائشی میونسپل کمیٹی پتوکی کی حدود ختم نبوت چوک لاہور والے اڈے میں سیوریج کے مین ہول میں گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہونے کے باعث جانبحق ہوگی۔ علاقہ کی فضا سوگوار لوگوں میں انتظامیہ کیخلاف شدید غم و غصہ کی لہر۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں گٹر حادثہ میں دو اموات کے واقع کے بعد بھی انتظامیہ کو ہوش نا آیا ڈپٹی کمشنر قصور۔اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پتوکی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پتوکی کی تبدیلی کے اصل ذمہ دار آج بھی آزاد سیاسی چادر کے سایے میں پھر رہے ہیں گٹروں کے ڈھکن ابھی تک نا لگائے جاسکے اب ان چار بچوں کا والی وارث کون ایک ہنستے بستے گھر کو اجاڑنے کا زمہ دار کون کیا کوئی میونسپل کمیٹی کا زمہ دار چار یتیم بچوں کی کفالت کی زمہ داری لیگا یا اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے لوٹ مار کرپشن کو جاری رکھے گا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes