چین، چودہویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ختم

Published on March 11, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 26)      No Comments

چینی صدر اور دیگر پارٹی اور ریاستی رہنماؤں کی اختتامی اجلاس میں شرکت
بیجنگ (یواین پی)چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے ساتھ کامیابی سے پیر کے روز عظیم عوامی ہال میں ختم ہوا ۔شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں تمام شریک اکائیوں اور سی پی پی سی سی کے مندوبین پر زور دیا گیا کہ وہ چین کے صدر شی جن پھنگ کے ساتھ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے گرد زیادہ قریب اور متحد ہوں، عمدہ روایات کو آگے بڑھائیں، سیاسی ذمہ داریوں کو ادا کریں ، نئے دور میں سی پی پی سی سی کاز کی مسلسل ترقی کو فروغ دیں، اور چینی طرز کی جدیدیت کو آگے بڑھانے میں مزید نیا کردار ادا کریں۔ اجلاس کی صدارت چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہو ننگ نے کی۔ وانگ ہو ننگ نے اعلان کیا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں 2,154 مندوبین میں سے 2,082 نے شرکت کی اور مطلوبہ تعداد مکمل ہوئی ۔ اپنی تقریر میں وانگ ہو ننگ نے کہا کہ ہمیں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مجموعی قیادت کو غیرمتزلزل طریقے سے برقرار رکھنا چاہیے، سوشلسٹ مشاورتی جمہوریت اور ایک خصوصی مشاورتی ادارے کے لیے ایک اہم چینل کے طور پر سی پی پی سی سی کا کردار بہتر طریقے سے ادا کرنا چاہیے، اور سیاسی مشاورت، جمہوری نگرانی اور سیاسی امور اور فیصلہ سازی میں شرکت کے معیار کو مسلسل بہتر بنانا چاہیے۔اجلاس میں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ، گزشتہ سالانہ اجلاس کے بعد سے سامنے آنے والی تجاویز کی عمل درآمد رپورٹ، نئی تجاویز کے جائزے سے متعلق رپورٹ اور 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس سے متعلق سیاسی قرارداد کی منظوری دی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog