تائیوان کی علیحدگی کے مجرم عناصر کا احتساب کیا جائےگا، چینی ریاستی کونسل

Published on March 26, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 24)      No Comments

بیجنگ (یوا ین پی) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے تائیوان امور کی ویب سائٹ پر “تائیوان کی علیحدگی” کے غنڈوں اور تائیوان کے ہم وطنوں پر ظلم و ستم کرنے میں ملوث افراد کی گھناؤنی کارروائیوں کی اطلاع دینے کے لئے ایک خصوصی کالم شامل کیا گیا۔چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بین حوا نے ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ تائیوان کی ڈی پی پی انتظامیہ نے حال ہی میں جزیرہ تائیوان پر اختلاف رائے اور اظہار رائے کی آزادی کو دبایا اور تائیوان میں سیاسی مخالفین اور سیاسی جماعتوں، تنظیموں اور شخصیات کے ساتھ ظلم و ستم کیا، جو آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف تعلقات کی پرامن ترقی کی حمایت کرتے ہیں۔ریاستی کونسل کےدفتر برائے تائیوان امور کی ویب سائٹ نے متعلقہ رپورٹوں پر ایک خصوصی کالم شروع کیا ہے تاکہ مذکورہ بالا مذموم حرکتوں اور پہلےدرجے کے مجرموں کا احتساب کیا جاسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题