قومی اسمبلی میں سید خورشید شاہ اور محمود قریشی باہمی مشاورت کرتے رہے

Published on July 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments
03
اسلام آباد (یو این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی آپس میں مشاورت کرتے رہے۔ بدھ کو تحفظ پاکستان بل کی منظوری کے عمل کے دوران سید خورشید احمد شاہ اٹھ کر شاہ محمود قریشی کی نشست پر گئے جس کے بعد دونوں رہنما کافی دیر تک ایک دوسرے کے ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے رہے۔ اس دوران تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی بھی ان کی مشاورت میں شامل ہو گئے۔ دونوں رہنماؤں نے تحفظ پاکستان بل کی منظوری کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes