بھارت نے جنگ کی تو سرحد پر فوج کے ساتھ لڑوں گا، غلام محی الدین

Published on May 2, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کا پاک فوج کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا
لاہور(یو این پی)معروف پاکستانی سینئر اداکار غلام محی الدین نے پاک بھارت کشیدگی پر اپنا مؤقف جاری کرتے ہوئے پاک فوج کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے پاک بھارت کشیدگی اور مودی سرکار کے ملک مخالف اقدامات پر پاکستان و پاک فوج کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق ریلی میں پاکستان فلم انڈسٹری کے تمام پروڈیوسرز ڈائریکٹرز اور اداکار شریک ہوں گے۔اداکار غلام محی الدین نے پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو بارڈر پر جا کر بھی پاک ارمی کے ساتھ لڑوں گا-

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog