اسلام آباد (یواین پی) پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے اس وقت پاکستان کی جانب بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کر دی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت میں مزید جگہوں پر حملے جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس کی اسٹوریج کو تباہ کردیا ہے، یہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔اسی طرح پاکستان نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ ادھم پور کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔