سورت گڑھ ائیر فیلڈ بھی تباہ کر دی گئی

Published on May 10, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) پاکستان کی جانب سے بھارت کو ہر محاذ پر جواب دیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی سورت گڑھ ائیر فیلڈ بھی تباہ کر دی گئی ہے ۔اس سے قبل بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری ، براہموس سٹوریج سائٹ نگروٹا کو بھی تباہ کر دیا گیاتھا ۔سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈز کو ناکارہ کر دیا گیا تھا ۔ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر زکے جی ٹاپ کو تباہ کیا گیا، سپلائی ڈپو اڑی کو تباہ کیا گیا ۔ پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کیا اور ائیر بیس ادھم پور کو بھی تباہ کیا گیا جبکہ پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کیا گیا ۔ یاد رہے کہ ادھم پور ایئر بیس کو فتح ون 3میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن ” بنیان المرصوص” لانچ کر دیا ہے جس کے تحت بھارت کے متعدد اہداف کو ایک ساتھ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وہ تمام بیسز جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کیے گئے، کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے .آپریشن میں متعدد ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes