جسٹس انور ظہیر جمالی نے قائم مقام چیف الیکشن کمیشن کے عہدے کا حلف اٹھالیا

Published on July 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 609)      No Comments

06
اسلام آباد (یو این پی) جسٹس انور ظہیر جمالی نے قائم مقام چیف الیکشن کمیشن کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے ان سے حلف لیا۔ جمعرات کو حلف برداری کی تقریب میں جج صاحبان ، سپریم کورٹ بار کے وکلاء نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس ناصر الملک نے نیا چیف جسٹس سپریم کورٹ مقرر ہونے کے بعد قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا جسکے بعد جسٹس انور ظہیر جمالی کو قائم مقام چیف الیکشن کمیشن مقرر کیا گیا تھا۔ جسٹس انور 31 ویں قائم مقام چیف الیکشن کمیشن ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے اب تک 43 سربراہ مقرر کئے جاچکے ہیں جن میں 13 مستقل اور 30 قائم مقام تھے۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی کی 5 جولائی کو ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس ناصر الملک چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题