شردھا کپور ’’ نیو ٹراجینا‘‘ کی برانڈ ایمبسیڈر بن گئیں
Published on July 3, 2014 by admin ·(TOTAL VIEWS 902) No Comments
ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور ’’ نیو ٹراجینا‘‘ کی برانڈ ایمبسیڈر بن گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شردھا کپور بیوٹی برانڈ ’’ نیو ٹراجینا‘‘ کے اشتہار کا نیا چہرہ ہونگی ۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس بیوٹی پراڈکٹ کی تشہیری مہم کا حصہ بن کر بے حد اچھا محسوس کر رہی ہیں وہ امید کرتی ہیں کہ اس پراڈکٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔ اس پراڈکٹ کے نئے اشتہار کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی ہو جائیگا۔ اداکارہ شردھا کپور جو اداکار شکتی کپور کی بیٹی ہیں نے تین پتی سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا ان کی وجہ شہرت فلم ’’ عاشقی ٹو ‘‘ بنی ان کی حال میں ریلیز ہونیوالی فلم ’’ اک ولن‘‘ جو 26جون کو سینما گھروں کی زینت بنی نے چند دنوں میں ہی 50کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیاہے۔ فلم کی شاندار نمائش جاری ہے ۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 122
Related
WordPress Themes