پا کستان کی چین میں منعقدہ 2025 ایس سی او فلم فیسٹیول میں شر کت

Published on July 5, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 22)      No Comments

 پانچ روزہ فیسٹیول میں شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کی 48 فلمیں پیش کی جائیں گی
بیجنگ (یواین پی) 2025 شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) فلم فیسٹیول چین کے شہر چھونگ چھنگ میں شروع ہوگیا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چھونگ چھنگ میونسپل پارٹی کمیٹی کے سکریٹری یوآن جیاجون نے فلم فیسٹیول کے افتتاح کا اعلان کیا۔ افتتاحی تقریب میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ، پاکستان کی وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی وزیر مملکت وجیہہ کمال، روس کی وزارت ثقافت کی اسٹیٹ سیکرٹری اور نائب وزیر جینا الیکسیوا اور ازبکستان کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر شکرت ریزائیف نے شرکت کی اور تقاریر کیں۔شین ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں متنوع تہذیبوں کی شکلیں اور وسیع ثقافتی روابطوں کے مناظرجمع ہوئے ہیں۔ ہم اس فلم فیسٹیول میں بین الاقوامی فلم اور ٹیلی ویژن تعاون کا ایک ماڈل تخلیق کرنے اور اپنی “ایس سی او کہانی” بتانے کے منتظر ہیں۔پانچ روزہ فیسٹیول میں شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کی 48 فلمیں پیش کی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes