برازیلین ٹیم کے سٹار نیمار کمر کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے

Published on July 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 512)      No Comments

005برازیلیا (یو این پی) ریکارڈ پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیلین ٹیم کو رواں فیفا ورلڈ کپ میں مضبوط جرمنی کے خلاف شیڈول سیمی فائنل سے قبل شدید دھچکا لگا اور سٹار فٹ بالر نیمار کمر کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ میزبان برازیل اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ برازیل کی ٹیم نے کولمبیا اور جرمنی نے فرانس کو زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ برازیلین ٹیم کے کوچ لوئز کے مطابق نیمار کولمبیا کے خلاف کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ کے دوران کمر کی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد بتایا کہ ان کی کمر کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ سرجری کی ضرورت نہیں ہو گی لیکن ان کیلئے کھیل کو جاری رکھنا ممکن نہیں ہو گا، انہیں مکمل صحت یاب ہونے میں چند ہفتے لگیں گے۔ نیمار رواں ورلڈ کپ میں برازیل کی طرف سے 5 گولز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes