عالیہ بھٹ بھارتی ’’ووگ‘‘ کے سرورق کی زینت بن گئیں

Published on July 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 467)      No Comments

066
ممبئی (یو این پی) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھارتی میگزین ’’ووگ‘‘ کے سرورق کی زینت بن گئیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالیہ بھٹ کی فلم ’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘‘ جلد ہی سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے ۔ وہ بھارتی میگزین ’’ووگ‘‘ کے سرورق کی زینت بن گئیں۔ اداکارہ میگزین کے سرورق پر گلیمرس انداز اپنائے انتہائی پرکشش انداز میں دکھائی دے رہی ہیں جو یقیناً مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے گی ۔ فلم ’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘‘ جس میں اداکارہ کے ہیرو ورون دھون ہیں کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ فلم ہے۔ فلم کی ہدایات ششنک خائتان دے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme