گورنر سندھ کا ڈمپر حادثے میں بہن بھائی کی موت پر اظہار افسوس

Published on August 10, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

سندھ حکومت حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور کو قرار واقعی سزا دلوائے، ڈمپر مافیا کو لگام دے‘کامران ٹیسوری
کراچی(یواین پی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر حادثے میں بہن بھائی کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ واقعے پر مشتعل شہری قانون ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔گورنر نے کہا کہ سندھ حکومت حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور کو قرار واقعی سزا دلوائے، سندھ حکومت شہریوں کی جان سے کھیلنے والی ڈمپر مافیا کو لگام دے۔واضح رہے کہ کراچی کے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور ان کا والد زخمی ہوگیا ہے۔حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے 7 ڈمپروں کو آگ لگادی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题