آپریشن ضرب عضب عوام کی حمایت سے کامیابی کی طرف گامزن ہے ، ثروت اعجاز قادری

Published on July 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments
033
اسلام آباد ۔۔۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب عوام کی حمایت سے کامیابی کی طرف گامزن ہے ،پوری قوم دہشتگردوں کا ملک سے صفایا چاہتی ہے ، دہشتگرد بزدلانہ حملے کرکے عوام کو خوفزدہ نہیں کرسکتے ،کراچی صدر میں بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں،قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے خلاف قانون کا دائرہ وسیع کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنّت پر معززین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام نے حکمرانوں کو ووٹ جمہوریت کو مضبوط ومستحکم اور مسائل کے حل کیلئے دیئے تھے ، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پھل فروٹ اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ متعلقہ محکموں کی غفلت کا شاخسانہ ہے ، مشروبات ،پھل ،سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں کو چھورہی ہیں مظلوم غریب عوام ریلیف کے منتظر ہیں،حکمران ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کے سنجیدہ اقدامات کریں ۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy