مکہ مکرمہ میں ایک 3 سالہ سعودی بچی نے روزہ رکھ کر ایک نئی تا ریخ رقم کر دی

Published on July 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 523)      No Comments

chi
مکہ (زکیر احمد بهٹی بیورو چیف یو این این پاکستان) مسلمانوں پر روزہ 12 سال کی عمر سے فرض ہوتا ہے لیکن سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ایک 3 سالہ سعودی بچی نے روزہ رکھ کر ایک نئی تا ریخ رقم کر دی ہے 3 سال اور 7 ماہ کی مریم راشد کی والدہ عفر آبرو کا کہنا ہےکہ انھیں بہت خوشی اور فخر ہے کہ ان کی بیٹی نے اتنی چھوٹی سی عمر میں روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی ہے، انھوں نے بھی صرف 6 برس کی عمر میں پہلا روزہ رکھا تھا لیکن ان کی بیٹی نے اتنی کم عمری میں روزہ رکھ کر ہمارا سر فخر سے بلندکر دیا ، مریم نے ہم سے کھانے پینے کےلئے کسی چیز کا مطالبہ نہیں کیا ۔ننھی مریم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پہلے پہل تو میں نے والدین کو تھوڑا تنگ کیا لیکن جب والدہ نے مجھے روزے کی اہمیت بارے بتایا تو پھر میں نے الحمداللہ اپنا روزہ مکمل کیا۔ مجهے بہت خوشی ہے کہ میں نے اپنا پہلا روزہ مکمل کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog