ہومیو ڈاکٹرمسعود احمد، ڈاکٹر عبدالمجید اور ڈاکٹر بی اے خرم سے ایک علمی
نشست میں گفتگو
چھب کلاں(یواین پی) ہومیو پیتھک طریقہ علاج ایک سائنس ،فن اور آرٹ ہے اگرمریض کی درست تشخیص اور درست دوا تجویز کی جائے
تو پھر اللہ رب العزت مریض کو شفا سے ہمکنار کر دیتا ہے یہ ایک ایسا طریقہ علاج ہے جس سے مریض کا چہرہ دیکھ کر بھی دوا تجویز کی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار معروف ہومیو پیتھک ڈاکٹر عثمان غنی نے مطالعاتی دورہ پر آئے ہوئےبورے والہ کے معروف ہومیو پیتھک ڈاکٹرمسعود احمد، ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری اور ڈاکٹر بی اے خرم سے ایک علمی نشست میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص مافیانے اپنے مفادات کی خاطر ہومیو پیتھک سسٹم کی ترقی و تریج کی بجائے اپنے اداروں کو مضبوط کیا جس سے ہومیو پیتھک سسٹم تباہی کے دھانے پہ پہنچ گیا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر ہومیو پیتھ کو ہومیو سسٹم بچانے کیلئےسخت محنت کی ضرورت ہے اگر ہمارے ہومیو پیتھ مروجہ اور سائنسی طریقوں سے مریض کی علامات کومدنظر رکھتے ہوئےصحیح دوا کا انتخاب کر لے تو مریض شفا یاب ہو جا تا ہے