فیصل آباد ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال3 ستمبر تک ہوگی

Published on September 1, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 96، حلقہ این اے 104 اور حلقہ پی پی98 میں 5 اکتوبر بروز اتوار کو منعقد ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعددوسرے مرحلہ میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال3 ستمبر تک ہوگی۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد تیسرے مرحلہ میں کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کیخلاف 8 ستمبر تک اعتراضات وصول کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اپیلیٹ ٹریبیونل 12 ستمبر تک ان اپیلوں پر فیصلے کریں گے جس کے بعد امیدواروں کی ریوائزڈ فہرست 15 ستمبر کو جاری کر دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام اہل امیدواران کو انتخابی نشانات 16 ستمبر کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ انتخابات کیلئے پولنگ 5 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگی۔ یاد رہے کہ مذکورہ نشستیں رائے حیدر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا ایم این ایز اور جنید افضل ساہی ایم پی اے کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog