پتوکی محلہ پرانی منڈی مزمل بازارمیں سجاد نامی نوجوان فائرنگ سے قتل

Published on September 1, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

پتوکی (یو این پی) پتوکی محلہ پرانی منڈی مزمل بازارمیں سجاد نامی نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا گیا، مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں 1 نامعلوم سمیت 4 افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق 4 مسلح افراد چادر اور چار دیواری کو پامال کرکے گھر میں داخل ہوئے ملزمان نے میرے والد کو تشدد کا نشانہ بنایا،ملزمان اور میرے والد اکٹھے ایک جگہ کام کرتے تھے طبیعت ناساز ہونے پر کام سے چھٹی کی ملزمان نے میرے والد کام پر آنے کا اسرار کیا نا جانے پر زین نامی نوجوان نے اشتعال میں آکر فائر ماردیا، واقعہ کے بعد ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، والد کو ٹی ایچ کیو اسپتال سے تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کیا گیا جو زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم گئےملزمان نے میرے والد کو باہمی رضا مندی سے ناحق قتل کیا ہے قرار واقعی سزا دی جائے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题