ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اورڈی پی او محمد افضل کاکرم پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کاوزٹ

Published on September 1, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments


وہاڑی (یواین پی)ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے گورنمنٹ ہائی سکول کرم پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کاوزٹ کیا ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے سیلاب متاثرین میں راشن بیگزاورجانوروں کیلئے ونڈا تقسیم کیااورسیلاب متاثرین سے بنیادی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا جس پر سیلاب متاثرین نے سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر نے فلڈ ریلیف کیمپ میں ادویات،ویکسین اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی جاری ہے ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کے انخلاء اور انہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے متاثرین کو تینوں وقت کا پکا ہوا کھانا اور راشن بھی فراہم کیا جارہاہے۔ جانوروں کیلئے چارے اور ونڈا کا بھی انتظام کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ میڈیکل کیمپس میں سانپ کاٹنے کی ویکسین سمیت دیگر تمام بیماریوں کی ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں جانوروں کی باقاعدگی سے ویکسی نیشن بھی کی جارہی ہے متاثرین سیلاب کیلئے 17فلڈ ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں متاثرین کو ٹھہرانے کیلئے خیمہ بستیاں بنائی گئی ہیں متاثرین کو بستر،تکیے اور دیگر ضروریات کی چیزیں بھی فراہم کی گئی ہیں روزانہ6500افراد کو خوراک فراہم کی جارہی ہے1200جانوروں کیلئے چارے کا انتظام کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی میں 75بستیاں سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں 60ہزار929افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں متاثرین سیلاب کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور متاثرین کیلئے باعزت طریقے سے قیام و طعام کا انتظام کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے مزید کہا کہ متاثرین سیلاب کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہاہے پولیس کے افسران و جوان فیلڈ میں موجود ہیں 15پر آنے والی کا لز پر فوری ریسپانس کرکے متاثرین کی مدد کی جارہی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی رانا زوہیب کریم،ایس ڈی پی او سعید سیال دیگر افسران موجود تھے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题