فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جا ری90سے زائد مقا ما ت پر واردا توں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے‘ متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطا بق ناظم آباد کے قریب رحمانیہ روڈ پر شہزاد سے جھپٹا مار کر فون‘ 275 ج ب کے عابد سے 28ہزار‘ فون‘ عبدالله کالونی کے افضل کی حویلی سے گائے چوری‘ 265 رب کے ذیشان سے سوا لاکھ لوٹ لیے‘ 83 گ ب کے امان الله سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون چھین لیا‘ ذوالفقار کالونی کے کاشف سے 90ہزار‘ خانوآنہ چوک میں علی حیدر کی شاپ سے بھاری مالیت کی گندم‘ 275 رب کے سید علی حیدر سے 25ہزار‘ فون‘ جیل روڈ پر محمد حسنین سے جھپٹا مار کر قیمتی فون‘ ضلع کچہری میں مہ جبیں اقبال کے چیمبر سے لاء کی بکس وسامان چوری‘ انار کلی بازار کے قریب افتخار سے 30ہزار‘ فون‘ ضلع کچہری کے باہر سے نائلہ سے پرس چھین لیا‘ شہباز ٹائون کے عبیدالله سے ڈیڑھ لاکھ‘ طلائی چین چھین لی‘ محلہ شریف پورہ کے عبدالرحمن کے گھر سے سامان چوری‘ راجے والا کے قریب محمد عمر سے نقدی‘ فون‘ 219رب کے شہباز مسیح سے سوا لاکھ روپے‘ کمپیوٹر چوری‘ ظفرآباد کے گل اکبر کے گھر سے طلائی زیورات‘ نقدی چوری‘ مدینہ ٹائون کے احتشام الحق سے لاکھوں کے زیورات ونقدی لوٹ لی‘ کینال روڈ پر عثمان سے 70ہزار‘ روپے‘ فون‘ کشمیر چوک کے قریب سلیم سے 4ہزار‘ فون‘ میاں پنڈ کے ارسلان سے نقدی‘ فون‘ زین العابدین سے فون چھین لیا‘ 50ج ب کے علی شیر کے گھر سے سامان چوری‘ 201 رب کے ندیم احمد کے گھر کا صفایا کر دیا گیا‘ 197 رب کے اکرم سجاد سے نقدی‘ فون‘ 114 ج ب کے شوکت علی کی حویلی سے 4بکرے چوری‘ 126 گ ب کے اسحاق کے گھر سے لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ 118 گ ب کے محمد قمر سے 34ہزار‘ فون‘ 631گ ب کے سرفراز سے نقدی‘ فون‘ 452گ ب کے ناصر کے گھر سے 4لاکھ‘ سامان چوری‘ 414گ ب کے رحمت الله سے موٹرسائیکل‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے زاہد حسین سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ جناح ٹائون کے محمد حسن سے نقدی‘ فون‘ 597 گ ب کے بوٹا کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری‘ محلہ ابرار پورہ کے مقبول کے گھر سے 9لاکھ کے زیورات‘ نقدی‘ سامان لوٹ لیا‘ 139گ ب کے عظمت کی حویلی سے مویشی چوری‘ نئی سمندری کے اسرار کے گھر سے مویشی چوری‘ 478 گ ب کے احسان الحق کے ڈیرہ سے مویشی‘ 171گ ب کے امجد سے موٹرسائیکل‘ 211گ ب کے منشاء کے گھر سے بیٹی کے جہیز کا 7لاکھ کا سامان چور لے اُڑے۔علاوہ ازیں نواز شریف پارک سے حمزہ انور‘ سدھار سے وسیم انجم‘ مقبول روڈ سے عدنان علی‘ عوامی ٹائون کے شاہد‘ 225 رب کے ارسلان‘ اکبر کالونی کے ابوبکر‘ ڈی ٹائپ کالونی گول سے حمزہ‘ باغ جناح سے حمزہ شکیل‘ ڈی گرائونڈ سے زبیر حسین‘ عامر سہیل بھٹی‘ مدینہ ٹائون کے مزمل نعیم‘ 208رب کے نبیل سرور‘ نلکہ کوہالہ کے فیصل‘ 2ج ب کے شکیل‘ چک جھمرہ سٹی سے شکیل‘ وقار ٹائون جڑانوالہ کے شیراز علی‘ 433 گ ب کے دلبر علی‘ 200 رب کے بابر علی‘ 65گ ب کے سہیل اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی