صدرِ مملکت اور مریم نواز کا معروف اداکار انور علی کے انتقال پر اظہار افسوس

Published on September 2, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

پاکستان شوبز کے 71 سالہ سینئر اداکار انور علی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے
اسلام آباد(یو این پی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف اداکار انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینئر اداکار انور علی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ انور علی کا فنونِ لطیفہ میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی دعا کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینئر اداکار انور علی کی فن و ثقافت کے لئے خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان شوبز کے 71 سالہ سینئر اداکار انور علی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ انور علی پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog