گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Published on September 14, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 198)      No Comments

زلزلے کا مرکز اسکردو سے جنوب مغرب کی جانب 34 کلو میٹر دور تھا
اسلام آباد(یوا ین پی)گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی زیر زمین 25 کلو میٹر تھی۔زلزلے کا مرکز اسکردو سے جنوب مغرب کی جانب 34 کلو میٹر دور تھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آیا تاہم زلزلے سے کسی بڑے نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy