کویتی دارالحکومت میں گرفتار اپوزیشن رہنما کی رہائی کیلئے زبردست مظاہرہ

Published on July 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

01
کویت سٹی (یو این پی) کویت کے دارالحکومت کویت سٹی میں گرفتار اپوزیشن رہنما کی رہائی کیلئے زبردست مظاہرہ کیا گیا جس کے شرکاء نے بدعنوان ججوں کو فوری برطرف کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی پولیس نے مظاہرے کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور سٹن گرینیڈز کا استعمال کیا۔ کویتی اپوزیشن رہنما مسلم البراک کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرے گزشتہ چار دن سے جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے درجنوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے ۔ کویتی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں مظاہرے کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پولیس نے مظاہرے کے شرکاء کو منتشر کر دیا تاہم مظاہرے کے دوران کسی کے زخمی ہونے یا گرفتار کئے جانے بارے کچھ نہیں بتایا گیا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes