رواں ہفتے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات

Published on July 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,070)      No Comments

03
اسلام آباد ۔۔۔ رواں ہفتے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ موسم کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف جبکہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاتاہم ڈی جی خان ، ڈی آئی خان ڈویژن، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقاما ت پر گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاتاہم سرگودھا، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنارمیں 20ملی میٹر جبکہ گوپس، بونجی 04، گلگت، سکردو 03، کالام، مالم جبہ 02، بھکر، چترال 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 45 ڈ گری سینٹی گریڈریکارکیاگیاجبکہ شہید بینظیر آباد، سبی 44، روہڑی،جیکب آباد ، موہنجودڑو ، بھکر، پڈعیدن ، نوکنڈی اور نور پور تھل میں 43 ، لاہور 41 اور اسلام آباد میں39 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy