لاہور (یواین پی) پاکستان کے معروف اینکر، آئی ٹی اسپیکر اور ڈیجیٹل میڈیا کنسلٹنٹ کامران حیات نے ملک کے قومی ٹی وی چینل 7 نیوز کو بطور اینکر جوائن کرلیا ہے۔ اُن کا نیا پروگرام”7 کے ساتھ“اہر اتوار شام 7بجے نشر ہوگا، جسے میڈیا حلقوں میں ایک اہم اور منفرد اضافے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔کامران حیات طویل عرصے سے پاکستانی میڈیا، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور شوبز پروموشن کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے 2010 میں پاکستانی فنکاروں کو پہلی مرتبہ سوشل میڈیا اور آفیشل ویب سائٹس کے ذریعے ڈیجیٹل دنیا سے متعارف کرایا، جس سے متعدد فنکاروں کو بین الاقوامی سطح پر پہچان ملی اور ان کا فین بیس مضبوط ہوا۔ اُن کی یہ کاوش آج بھی پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیا انقلاب میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے”7 کے ساتھ“ایک ایسا جامع پروگرام ہے جس میں شوبز، سیاست اور کاروبار کے نمایاں اور کامیاب افراد شریک ہوں گیپاکستان کے نامور بزنس لیڈرز، صنعت کار، انٹرپرینیورز اور اسٹارٹ اپ فاؤنڈرز اپنی کامیابیوں کے خفیہ راز، تجربات، جدوجہد اور عملی فیصلے عوام کے ساتھ شیئر کریں گے۔