ڈیجیٹل میڈیا کنسلٹنٹ کامران حیات نے لاہور رنگ پر ایک خصوصی اور دلچسپ پروگرام خواتین کو مفید مشروں سے نوازا
گھریلو خواتین ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں وقت ضائع نہ کریں بلکہ اپنے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس سے آن لائن پیسہ کما سکتی ہیں
لاہور (یواین پی) معروف اینکر پرسن اور ڈیجیٹل میڈیا کنسلٹنٹ کامران حیات نے حال ہی میں لاہور رنگ پر ایک خصوصی اور دلچسپ پروگرام پیش کیا، جس کا مقصد ان گھریلو خواتین کو ڈیجیٹل دور کے مواقع سے روشناس کرانا تھا جو گھر بیٹھے مالی طور پر خود مختار ہونا چاہتی ہیں۔ شوبز اور سیاسی شخصیات سے ہٹ کر اس پروگرام نے عام ناظرین، بالخصوص خواتین، کی توجہ حاصل کی۔کامران حیات نے خواتین کو تاکید کی کہ وہ ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں وقت ضائع نہ کریں اور اپنے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس کو محض استعمال کی بجائے کمائی کا ذریعہ بنائیں۔ انہوں نے مختلف ایسے عملی طریقے بتائے جن کے ذریعے خواتین آسانی سے آن لائن پیسہ کما سکتی ہیں۔پروگرام میں بتائے گئے بنیادی ٹپس میں شامل ہیں مثلاآن لائن ٹیچنگ اپنی مہارتوں جیسے مختلف مضامین، زبانیں، یا ہنر کو آن لائن کورسز یا ٹیوشن کے ذریعے سکھانا،آن لائن سیل میں کاسمیٹکس اشیا، جیولری،دستکاری، ملبوسات، یا دیگر اشیاء کی آن لائن فروخت کا کاروبار شروع کرنا،آن لائن ولاگنگ میں کچن ریسپی یا معلوماتی ویڈیوز بنا کر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شائع کرنا۔پروگرام کا ایک اہم اور بنیادی مقصد ان خواتین کو بااختیار بنانا تھا جو اپنے چہرے کو کیمرے پر واضح نہیں کرنا چاہتیں۔ کامران حیات نے ایسے طریقے تفصیل سے بتائے جن کے ذریعے چہرہ دکھائے بغیر بھی (مثلاً وائس اوور، ہینڈز آن ویڈیوز، یا صرف ٹیکسٹ/گرافکس کی بنیاد پر) آن لائن پلیٹ فارمز سے معقول آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ پروگرام گھریلو خواتین کے لیے مالی آزادی اور خود انحصاری کی جانب ایک حوصلہ افزا قدم ثابت ہوا۔