شکیرا فٹ بال ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں فن کا مظاہرہ کرینگی

Published on July 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 2,959)      No Comments

033
برازیلیا (یو این پی) کولمبیا سے تعلق رکھنے والی خوبروگلوکارہ شکیربرازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2014ء کی اختتامی تقریب میں فن کامظاہرہ کریں گی۔ یہ تقریب 13 جولائی کو ریوڈی جنیرو کے ماراکانا سٹیڈیم میں فائنل سے قبل ہوگی۔ شکیرا وہاں ’’لالالا‘‘ برازیل 2014 گائیں گی ۔ شکیرا کے ورلڈ کپ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں جلوہ گر ہونے کا یہ لگاتار تیسرا موقع ہے ۔ اس سے قبل وہ 2010ء میں جنوبی افریقہ اور2006 میں جرمنی میں بھی فن کا مظاہرہ کرچکی ہیں۔ انہوں نے 2010ء کے ورلڈ کپ کا آفیشل گانا ’’واکا واکا‘‘ بھی گایا جو ٹورنامنٹ کی تاریخ کا مقبول ترین گانا ہے ۔37 سالہ شکیرا ہسپانوی فٹ بال ٹیم کے رکن جیرارڈ پیکے کی گرل فرنیڈ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ فائنل میں پرفارم کرنے کا موقع ملنے پر بہت خوش ہیں ۔ ان کا فٹ بال سے بہت قریبی تعلق ہے اوروہ جانتی ہے کہ ورلڈ کپ ان سمیت بہت سے لوگوں کیلئے کیا معنی رکھتا ہے ۔واضح رہے کہ اختتامی تقریب میں شکیرا کے ساتھ کارلوس سنتانا اور ہپ ہاپ گلوکار وائیکلف جین بھی موجود ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes